نئی دہلی، 26جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجپوت کرنی سیناکے جنرل سیکرٹری سرورج پال اموکو ضمانت نہیں مل سکی، انہیں جنوری 29 تک کیلئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔سورج پال امو کو آج ڈی سی سی میں پیش کیا گیا تھا۔ سیکٹر 56 پولیس اسٹیشن کے اندرسورج پال اموچلاکر میڈیا کے سامنے چلاکرکہنے لگے کہ یہ سازش ہے۔ اس نے اپنی قتل کی امیدظاہرکی لیکن اممو کی ضمانت نہیں ملی۔وکیلوں کی طرف سے جوضمانت بانڈبھراگیااس کی جانچ کرنے کی بات کہ کر پولیس نے امو کو9 2 جنوری تک کے لئے جیل بھیج دیا ۔سورج پال اموکے وکیل نے بتایا کہ دفعہ107 اور 151 کے تحت چار دنوں کی عدالتی حراست غلط ہے، اگر ضرورت پڑے تو سیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ امو کو ان کے گھر سے لوگوں کوبھڑکانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔